17 اگست 2014 - 10:41
طاہرالقادری نے حکومت کو48گھنٹےکی ڈیڈلائن دیدی

طاہرالقادری نے حکومت کو48گھنٹےکی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران استعفےدےکرخودکوقانون کےحوالےکردیں

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق طاہرالقادری نے حکومت کو48گھنٹےکی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران استعفےدےکرخودکوقانون کےحوالےکردیں،اسمبلیاں تحلیل جائیں،48گھنٹےبعدمیری ذمےداری نہیں۔طاہر القادری نےانقلاب مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اورکابینہ کےوزراکےناموں کوای سی ایل میں ڈالاجائے۔اگرحکمران ملک سےبھاگ گئےتوذمےدارڈی جی ایف آئی اےہوں گے۔انہوں نےکہا کہ حکومت نےخط کےذریعےحملےسےمتعلق آگاہ کیاہے،اگرحملہ ہواتوذمےدارشریف برادران اوران کےوزراہوں گے۔طاہر القادری نے مزید کہا کہ کارکن سیکیورٹی کیلیےالرٹ رہیں،باری باری سوئیں۔

.......

/169